Wednesday, June 24, 2020

Sunday, February 16, 2020

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com




اٹک سٹی:پاسپورٹ آفس اٹک ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں ‘سائلین کو انتہائی دشواری کا سامنا ،سروے رپورٹ

پاسپورٹ آفس اٹک ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں ‘سائلین کو انتہائی دشواری کا سامنا ، ٹاؤٹ مافیا کے کارندے بینک چالان اور فارم پر کرنے کے نام پر پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے سادہ لوح عوام سے ہزاروں روپے اینٹھ رہے ہیں ۔ ٹاؤٹ مافیا کا سب سے منظم نیٹ ورک پاسپورٹ آفس کے نزدیکی ڈھابہ ہوٹل کے مالکان ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اور بھتیجوں کو چھوڑ رکھا ہے ،رہی سہی کسر منتخب اراکین اسمبلی کے چہیتوں نے پوری کررکھی ہے ۔ چشم کشاء حقائق یہ بھی ہیں کہ ٹاؤٹ مافیا کو پاسپورٹ آفس کے ہر شعبہَ تک مکمل رسائی حاصل ہے ،سب سے زیادہ بلیک لسٹ ہونے والے افراد سے بھاری رقم کے عوض اسلام آباد ہیڈ آفس سے بھی کام کروانے کی مکمل یقین دہانی کرانے کے نام پر مبینہ طور پر 50 ہزار اور لاکھ روپے تک بھی لیتے ہیں ،انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ ٹاؤٹ مافیانے اپنے باقائدہ ٹیبل کرسیاں لگا کر ٹھیے بنا رکھے ہیں جو جھتوں کی صورت میں پاسپورٹ آفس کے داخلی راستوں پر لائنیں بناکر بیٹے ہوئے ہیں ،جونہی پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنے والے سائلین خصوصاً با پردہ خواتین جن میں اکثریت نوجوان بچیوں کی ہوتی ہے ،انہیں چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں ۔ سروے ٹیم سے بعض خواتین نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ان ٹاؤٹوں کا نہ صرف انتہائی تضحیک امیز رویہ ہوتا ہے بلکہ ان سے کام نہ کروانے کی صورت میں ان کے نازیباں الفاظ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ،جب اس ضمن میں پاسپورٹ آفس اٹک کے انچارج سجاد آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سروے ٹیم کو بتایا کہ ہم اٹک پولیس سمیت دیگر اداروں کو متعدد مرتبہ باضابطہ طور پر تحریری درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،ایک مرتبہ پولیس اہلکار موبائل پر چکر لگا کر واپس چلے جاتے ہیں ہم خود ان درجنوں ٹاؤٹوں سے عاجز آچکے ہیں ،ہمارے آفس کا عملہ اور میں خود دن میں ان ٹاؤٹوں کے حوالے سے سائلین کی شکایات سن سن کر میرے کان پک چکے ہیں ۔ انچارج پاسپورٹ آفس اور دیگر عملہ انتہائی با اخلاق اور سلجھے ہوئے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں ،وزارت داخلہ اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس جدید دور میں بھی ہ میں پاسپورٹ کے حصول کے لئے فارم اور بینک چالان کے نام پر لٹنے سے بچایا جائے اور ٹاءوٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے ۔ نادرا آفس کی طرح تمام فیسوں کی وصولی اور دیگر خانہ پوری پاسپورٹ آفس کے اندر ہی کی جائے تاکہ ان لٹیروں سے بچا جا سکے اور پاسپورٹ کا حصول جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور آسان بنایا جاسکے ۔



ضلع اٹک:ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ایچ آئی یو انچارجز پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقا د کیا

ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ایچ آئی یو انچارجز اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقا د کیا جس میں ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور کرائم کے بارے میں بریفنگ لی ،دوران میٹنگ جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے تمام پولیس افسران کو تھانہ جات میں تعینات کرنے کا حکم دیا، پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرٹ کے ذریعے آئے ہوئے پڑھے لکھے پولیس افسران اٹک پولیس کا اثاثہ ہیں ،تمام پولیس افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری،خوش اخلاقی اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سر انجام دیں اور عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ۔ آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق ضلع کے ہر علاقہ تھانہ میں موجود بدمعاشان کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں منشیات فروش اور قمارباز اس معاشرے کے ناسور ہیں اور ایسے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں تھانہ میں موجود وزٹر رجسٹر پر سائلین کا اندراج کریں وزٹر رجسٹر رکھنے کا مقصد تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ریلیف دینا اور پولیس افسران کے رویے کا جائزہ لینا ہے تھانہ میں وزٹر رجسٹر میں فیک انٹری کا اندراج کرنے والوں کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔



اٹک سٹی:حکمران اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دیتے اگر واقعی سابقہ حکومتیں ہی ان مسائل کی ذمہ دار تھیں ،شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دیتے اگر واقعی سابقہ حکومتیں ہی ان مسائل کی ذمہ دار تھیں جن کا آج پاکستان شکار ہو چکا ہے تو پھر ان کے ادوار میں بھی یہ بحران پیدا ہونے چاہیے تھے ،مہنگائی کا طوفان کنٹرول ہونے کے بجائے تب بھی شتر بے مہار کی طرح پورے ملک میں تباہی مچاتا لوگ فاقوں کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہے ہوتے ، ایف بی آر شاٹ فال کی افسوسناک خبریں دیتا ، عالمی سروے رپورٹس میں کرپشن عروج پر بتائی جاتی ، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہوتا تاہم یہ سب تب نہیں ہوا اس لئے کہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا تھا لوگوں کو خوشحالی کی نوید سنائی دے رہی تھی بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب قیمتوں میں بآسانی دستیاب تھیں پھر اچانک تبدیلی کا نعرہ بلند ہوا اور باقاعدہ سازشی مہم شروع کی گئی جس میں شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں کرپٹ ثابت کرنے کے لئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کئے گئے جس میں سے کسی ایک کو بھی آج تک ثابت نہیں کیا جا سکا جو خاندان قیام پاکستان کے وقت فیکٹریوں کا مالک تھا ان پر کرپشن کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے جس کے نتیجے میں ترقی کے سفر پر گامزن ملک اپنی اصل منزل سے دور ہوتا چلا گیا اور آج پورے ملک میں ہر طرف مہنگائی مہنگائی کی صدائیں گونج رہی ہیں ہر شخص فریاد کر کے مہنگائی کا رونا رو رہا ہے اور اب تو سنجیدہ حلقے بھی یہ بات کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ اس وقت ملک جس دلدل میں پھنس گیا ہے اس میں سے نکالنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے اس وقت ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے صرف غیر جانبدار الیکشن ہی واحد حل ہے جس میں عوامی رائے کا مکمل احترام ہو اور شفاف انتخابات کے بعد نومنتخب لوگوں کو اقتدار سونپ دیا جائے تاکہ وہ ملک کو اس سنگینی سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔



اٹک سٹی:ریسکیو 1122 کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، تقریب سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 اٹک میں منعقد ہوئی

ریسکیو 1122 کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، تقریب سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 اٹک میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی تھے ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے مہمان خصوصی اور تمام شرکاء کو ریسکیو 1122 اٹک کی 10 سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور مہمانوں کے ہمراہ ریسکیو سالگِرہ کا کیک کاٹا مہمان خصوصی نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ریسکیو1122اٹک ہمیشہ کی طرح اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گا بعد ازاں قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے 2 خوش نصیب ریسکیوئرز میں عمرہ کے ٹکٹ تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی نے ریسکیو کی گاڑیوں ، آلات اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔



حضروسٹی:ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد ، ڈی ایس پی حضرو سمیت سرکل حضرو کے تمام افسران کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ان کے ہمراہ موجود تھے کھلی کچہری میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنے پیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں ڈی پی او اٹک نے تمام پولیس افسران کو تھانہ میں آنے والے سائلین سے اچھے رویے سے پیش آنے اور عوام تک اپنی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں کسی بھی تھانہ ، چوکی یا پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کو 5 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کروایا جائے گا ڈی پی او اٹک نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام تھانہ جات اور چوکیات میں وزٹر رجسٹر رکھ دئیے گئے ہیں جس میں آ کر عوام اپنا نام اور موبائل نمبر کا اندراج کریں گے جس میں سے ڈی پی او روزانہ کی بنیاد پر مختلف موبائل نمبروں پر خود کال کر کے عوام سے پولیس کے روئیے اور مسئلہ کے حل ہونے کے متعلق دریافت کریں گے ۔



اٹک سٹی:انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس مےں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چےف افسران مےونسپل کمےٹی،محکمہ صحت ،تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ اجلاس مےں شر کاء کو ڈےنگی کے حوالے سے تفصےلی بر ےفنگ دی گئی ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزےرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی مےں ڈےنگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہےں صوبہ بھر مےں انسداد ڈےنگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہےں اور اس ضمن مےں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مےں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈےنگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زےادہ سے زےادہ آگاہی دی جائے اور انہےں بتاےا جائے کہ ےہ مر ض بروقت موَثر علاج سے دور کےا جاسکتا ہے اجلا س میں ڈی سی اٹک کو بتاےا گےا کہ ضلع بھر مےں تمام متعلقہ محکمے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے اور اس مہم کےلیے خصوصی سےمےنار ،واکس اور دےگر اقدامات کیے جائیں گے اور ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک مےں ڈےنگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہےں ضلعی اور تحصےل سطع پر ڈےنگی کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ ہفتہ وار ڈےنگی اجلاسوں کا انعقاد کےا جارہا ہے اور ان اجلاسوں مےں تمام محکموں کی ڈےنگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لےا جاتا ہے انہوں نے ضلع اٹک مےں مجموعی طور پرکیے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کا اظہار کےا اور امےد ظاہر کی کہ ضلعی اور تحصےل انتظامےہ مستقبل مےں بھی اےسے اقدامات جاری رکھے گی ۔



اٹک سٹی:درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور عین عبادت ہے ،تین میلہ چوک اٹک پرشجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر مقررین کا خطاب

ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور عین عبادت ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار تین میلہ چوک اٹک پرشجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان، چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران سندھو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت شجر کاری ،صفائی اور انسداد تجاوزات مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے افسران اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں اٹک میں 1;44(44;000 سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں اس اہم مہم میں تمام سر کاری ،نیم سر کاری اور نجی ادارے اپنی کاوشیں کر رہے ہیں ڈی سی اٹک نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اس اہم مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے اس موقع پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی کلین اینڈ گر ین مہم کے دوران کا وشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایسی کاوشیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی ۔



ضلع اٹک:راولپنڈی فتح جنگ روڈ کے قریب ڈمپر اور ہائی ایس میں خطرناک تصادم ، ہائی ایس ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق

راولپنڈی فتح جنگ روڈ کے قریب ڈمپر اور ہائی ایس میں خطرناک تصادم ، تصادم کے نتیجہ میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ، 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قطبال ٹول پلازہ کے قریب راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر تیز رفتاری کے سبب ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے راولپنڈی سے پنڈی گھیب جانے والی والی ہائی ایس میں ٹکر ہو گئی اور ڈمپر ہائی ایس کے اوپر چڑھ گیا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں عجب خان ، سجاد حسین پسران عبدالرحمن سکنائے مظفر گڑھ ، نزاکت بی بی زوجہ طارق محمود ، زین ولد طارق محمود ، 50 سالہ سمیعہ بی بی زوجہ عامر شہزاد سکنہ محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ ، 35 سالہ ڈاکٹر محمد سلیمان سکنہ حال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب ، وسیم ولد امین سکنہ ملال اٹک ، اسماء فاطمہ دختر غلام محمد سکنہ کھوڑ شہر پنڈی گھیب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 سالہ مسعود احمد ولد عبدالرزاق ، 48 سالہ محمد فہیم ولد شاہ محمد سکنائے خاور روڈ کوٹہ کشمیر حال گلی جاگیر فتح جنگ ، 35 سالہ نوید ولد رفیق سکنہ سمڑیال ضلع سیالکوٹ ، 34 سالہ گلاب خان ولد محمد عمر سکنہ اسلام آباد ، 25 سالہ خالد محمود ولد خان ضمیر سکنہ باجوڑ ، 25 سالہ بلال اسد ولد محمد پرویز سکنہ اخلاص پنڈی گھیب ، 19 سالہ سمیع طارق ولد طارق محمود سکنہ محلہ عقب ہسپتال فتح جنگ ، 55 سالہ شمیم بی بی زوجہ امیر اسلم سکنہ محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ ، 32 سالہ محمد شریف ولد محمد امیر سکنہ ملال اٹک ، امیر اسلم ولد صوبہ خان سکنہ محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ اور خستہ خان ولد نادر خان سکنہ افغانی کیمپ اسلام آباد شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا جہاں پہنچ کر ایک اور زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔



تاجک چوک تحصیل حضرو میں کیری وین نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی ،رپورٹ

تاجک چوک تحصیل حضرو میں کیری وین نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی ،30 سالہ موٹر سائیکل سوار عامر ولد مشتاق سکنہ گاءوں حمید کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جہاں سہولیات میں فقدان کے باعث زخمی شخص کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔



ضلع اٹک:وزیر اعظم کی طرف سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمہ کا عندیہ جمہوریت سے مذاق ہے ،اراکین جے یو آئی

جمہوریت میں احتجاج کرناجمہوری حق اور جمہوریت کا حسن کہلاتا ہے ،وزیر اعظم کی طرف سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمہ کا عندیہ جمہوریت سے مذاق کے مترادف ہے ،حکومت میں جرات ہے تو مقدمہ بنا کر دکھائے ‘ہم ان کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مولانا شیر زمان، سرپرست ضلع اٹک قاضی خالد محمود، سرپرست مفتی سید امیر زمان حقانی،تحصیل امیر حاجی سید زرغون شاہ،جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی،طارق محمود ضیفی، قاری طاہر عباسی، مولانا یاسر زمان، مولانا عبدالوحید صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل اٹک کی جنرل کونسل کے اجلاس منعقدہ جامعہ رحمت کائنات ماڑی اٹک میں خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں مولانا انصر صدیقی، مولانا عبداللطیف، مولانا محمودالہٰی، قاری ثناء اللہ، مولانا نصراللہ، حافظ بلال، قاری نظام الدین، حافظ اظہر محمود، علی رحمان بابا سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں 14 مارچ کو مولانا فضل الرحمان کے دورہ حضرو کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ علمائے کرام کی شرکت یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے تحصیل بھر میں جے یو آئی کا پیغام پہنچانے رکنیت سازی پرچم کشائی کے کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا 19 مارچ کو لاہور میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس میں بھی بھرپور شرکت کے لئے غوروخوص ہوا اجلاس میں علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اس نا اہل اور دھاندلی کی پیداوار حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے اپوزیشن کو دھمکیاں دینا ظاہرکرتا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہےحکمرانوں کی توجہ عوام کو ریلیف دینا نہیں بلکہ اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے پر مرکوز ہے عوام کے حقوق کیلئے احتجاج کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے آرٹیکل 6 کیخلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کرسکتے کرپشن کا کیس نہ ملنے ہر اسطرح گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں مولانا کی گرفتاری کا شوق ہے تو ہمت ہے کرکے دیکھ لے دھمکیاں انہیں دیں جو ان سے ڈرتے ہوں ہم صرف اللہ رب العزت کی ذات سے ڈرنے والے ہیں آخر میں وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد پیش کی گئی ۔



تحصیل حضرو:مولانا سید بادشاہ کے دو صاحبزادوں سیدسلمان بادشاہ اور سیدارسلان بادشاہ نے حافظ قرآن مکمل کر لیا ہے ،رپورٹ

جے یوآئی صوبہ پنجاب کی مجلس شوری کے رکن اور سابق ناظم انتخابات جے یو آئی ضلع اٹک مولانا سید بادشاہ کے دو صاحبزادوں سیدسلمان بادشاہ اور سیدارسلان بادشاہ نے حافظ قرآن مکمل کر لیا ہے ‘یہ بہت بڑی خوش نصیبی اور قابل فخر بات ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں دونوں بھائیوں نے کلام اللہ شریف کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا ہے علمائے کرام مولانا ظہور الحق مولانا سید یوسف شاہ مولانا شیر زمان مولانا سید بلال بادشاہ مفتی سید امیر زمان حقانی حافظ ہارون الرشید مولانا فضل وہاب قاسم خان وردگ سید زرغون شاہ ابراہیم فانی قاضی خالد محمود سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے مولانا سید بادشاہ اور ان کے صاحبزادوں سمیت پوری فیملی کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔



اٹک سٹی:ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، علی عنان قمر

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پر ائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد ،ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم، ضلع بھر کے پر ائس مجسٹر یٹس ، افسران اور ممبران پرا ئس کنٹرول کمیٹی بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے شر کاء کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے ۔ ڈی سی اٹک نے تمام پر ائس مجسٹر یٹس کو ہد ایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی منڈیو ں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں اور اس کے ساتھ تمام ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے انجمن تاجران کو ہدایت کی کہ وہ تمام اشیائے ضروریہ کا سٹاک رجسٹر رکھیں اور اس میں تمام اشیاء کو باقاعدگی سے انداراج کیا جائے ۔



اٹک سٹی:اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے حیا ڈے واک کا انعقاد کیا

اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے حیا ڈے واک کا انعقاد کیا ،معتمد مقام برادر انس نعیم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیا ایمان کا حصہ ہے اور یہی ہمارا کلچر بھی ہے ۔ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ مغربی کلچر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی اور اسلام پسند طلبہ ہونے کا ثبوت دیا اس موقع پر سرکل برادر اسلام اور ناظم کالج برادر فریال خان بھی موجود تھے ۔



اٹک سٹی:پاکستان اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معیشت کی تنزلی اور مہنگائی میں اضافہ ہے ، شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موڈیز کی رپورٹ سے خوشحالی کے دعویدار اٹک ، راجہ ، قصہ خوانی ، انار کلی ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، کوءٹہ اور کراچی کے بازاروں میں جا کر اشیاء کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ مہنگائی کس طرح عوام کا قتل کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے متصل ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی جنرل سیکرٹری عماد فیض ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معیشت کی تنزلی اور مہنگائی میں اضافہ ہے ،ایسے حالات میں حکومت نے عوام پر کمال مہربانی کی اور اکٹھا 10 ارب روپے کا ریلیف پیکج دے دیا جو اونٹ کے منہ میں زیرے جتنا بھی نہیں ہے بہترین معالج وہی ہوتا ہے جو بروقت مرض کی تشخیص کرئے اور اس کا علاج کرئے تعجب کی بات تو یہ ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں حالات بہتر سے بہترین کے سفر پر گامزن تھے پھر اچانک ایسا کیا ہو گیا کہ اربوں ڈالر قرضے لینے کے باوجود سینکڑوں ٹیکس عائد کرنے کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا آئی ایم ایف سے قرضے تو ہر حکومت لیتی ہے امریکہ جیسا ملک آئی ایم ایف کا مقروض ہے کیا وہ بھی آپ کی طرح اپنے ملک میں مہنگائی اور ٹیکس کی پالیسی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بناتے ہیں آپ نے تو خزانہ ، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر سمیت اہم مالیاتی اداروں پر تعیناتی ہی آئی ایم ایف کی سفارش پر کر رکھی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں رو رہے ہیں اور آپ کے وزراء اور مشیروں کی فوج ملکی وسائل کو سفید ہاتھی کی طرح کھا رہے ہیں جن کا کام صرف 2 خاندانوں کے خلاف زہر افشانی کرنا ہے مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں چینی 52 روپے فی کلو تھی آج 80 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے آخر ایسی کیا وجہ بنی کے فی کلو کے ساتھ 30 روپے کا اضافہ کیا گیا اب لوڈنگ کے قوانین میں ترامیم کر کے 28 ٹن کو 14 ٹن کر دیا گیا جس سے اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گا آج تک کوئی ایک بھی ایسا اقدام نہیں یا کوئی ایک بھی ایسا میگا پروجیکٹ نہیں جو موجودہ حکومت نے شروع کیا ہو جس سے عوام کو بہتری کی امید لگی ہو جس محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر آپ کرپشن کے جھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں ان کے کام تاریخ کا سنہرا باب ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔



اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک کا پولیس خدمت مرکز اٹک ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاتر کا دورہ

ڈی پی او اٹک کا پولیس خدمت مرکز اٹک ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاتر کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق برانچ انچارج نے ڈی پی او اٹک کو اپنے دفاتر کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ کیا ۔ انہیں پولیس خدمت مرکز میں پنجاب پولیس کی طرف سے ایک چھت تلے فراہم کردہ 13 آن لائن سروسز ، ایمرجنسی پولیس پکار 15 پر پولیس ایمرجنسی کے متعلق فیک ;223; جھوٹی کالز ، ریسپانس ٹائم ، کالر ریکارڈ اور کریمنل واچ ونگ میں عادی مجرمان کے اندراج اور ڈیٹا بیس کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری ہماری اولین ترجیح ہے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی اور پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے خدمت مرکز ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ جیسے کمپیوٹرائز ڈیجیٹل پروگرام اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔



تحصیل حضرو:موٹروے پولیس نے ایک روز قبل لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ کر ملزم گرفتار کر لیا

موٹروے پولیس نے ایک روز قبل لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ کر ملزم گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق کنٹرول کے ذریعے موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ کرولا کار لاہو ر سے چوری ہوئی ہے اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے افسران چوکنا ہو گئے بعدازاں مذکورہ گاڑی جب پشاور موٹروے سے گزر رہی تھی تو ڈیوٹی پر معمور انسپکٹر شاویز اور سب انسپکٹر سید سلطان نے مطلوبہ گاڑی کو ٹریس کر لیا گاڑی کا پیچھا کیا جس پر ملزم نے گاڑی بھگا دی تاہم کچھ دیر کی تگ و دو کے بعد گاڑی روک لی گئی اور ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم اکرام دل سکنہ صوابی کو بھی گرفتار کر لیا ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد گاڑی بمعہ ملزم مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ چھوٹا لاہورصوابی کے حوالے کر دی گئی ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کامیاب کاروائی پر افسران کو شاباش دی ۔



اٹک سٹی:ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں اد ا کر دی گئی

ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں اد ا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی فتح جنگ،ڈی ایس پی صدر اٹک اور ڈی ایس پی حضرو سمیت دیگر پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی ۔ اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد عثمان ڈیوٹی کے لیے آ رہے تھے کہ ٹریلر کے ساتھ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ،اٹک پولیس کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں جنازہ میں شرکت کی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے متوفی محمد عثمان کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا کانسٹیبل محمد عثمان 13 جون 2014 کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے مرحوم محمد عثمان نے اٹک پولیس میں 5 سال اور 7 ماہ سروس کی مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس فرمان الہٰی مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔



اٹک سٹی:حکومت پنجاب فوری طور پر کنٹرےکٹ اساتذہ کا پے پرو ٹےکشن نو ٹی فکشن جاری کر ے ،پرائمری اےلےمنٹری ٹےچرز اےسوسی اےشن

حکومت پنجاب فوری طور پر کنٹرےکٹ اساتذہ کا پے پرو ٹےکشن نو ٹی فکشن جاری کر ے وگرنہ اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار پرائمری اےلےمنٹری ٹےچرز اےسوسی اےشن کے ضلعی صدر شاہ رفےع الدےن اور سرپرست اعلیٰ سردار وقاص خان نے اساتذہ کے ایک کنونشن سے خطاب میں کیا ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ پرا ئمری اور اےلیمنٹری اساتذہ کو گر ےڈ 16دےا جا ئے حکومت پنجاب کنٹرےکٹ اساتذہ کا پے پرو ٹےکشن کا نو ٹی فکشن فوری طور پر جا ری کر ے عدالت عالیہ کے فےصلے کے با وجود حکومت پنجاب پے پرو ٹےکشن نو ٹی فےکشن جا ری کر نے مےں تا خےری حربے اختےار کر رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے اساتذہ مےں سخت بے چےنی پا ئی جا تی ہے پنجاب بھر کے اساتذہ کے ترجمان کے طور پر حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کر تا ہو ں کہ فوری طور پر پے پرو ٹےکشن کا نو ٹی فکشن جا ری کر ے صوبائی سر پر ست اعلی سردار وقاص خان نے اساتذہ کے کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا شعبہ تعلےم مےں پرا ئمری اور اےلےمنٹری اساتذہ رےڑ ھ کی ہڈ ی کی حےثےت رکھتے ہےں حکومت پنجاب پرا ئمری اور اےلمےنٹری اساتذہ کو گرےڈ 16مےں اپ گرےڈ کر ے اعلی تعلےم ےا فتہ پرا ئمری اور اےلےمنٹری اساتذہ کے ساتھ ہو نے والی زےادتےوں کا فوری ازالہ کےا جا ئے اگر حکومت پنجاب نے پرا ئمری اور اےلےمنٹڑی اساتذہ کے مطالبات پو رے نہ کیے تو اساتذہ کی طرف سے سخت رد عمل آئے گا ۔



ضلع اٹک:اے سی اٹک کاذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاءون ،عوام کی پذیرائی

اے سی اٹک کاذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاءون ،عوام کی پذیرائی،حکومت پنجاب کے احکامات پر مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے اٹک شہر کا گرینڈ آپریشن کیا اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دوکانداروں کی دوکانوں پر جا کر بھاری جرمانے اور چاول کے گوداموں کو بھی سیل کر دیا،جبکہ 242چاولوں کے بیگ بھی اپنے قبضہ میں لے لئے،علاوہ ازیں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کر دہ نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں کو سخت سرزنش کی گئی اور عوام کی سہولت پیش نظر دوکانداروں کو آئندہ کے لئے حکومتی نرخوں پر اشیاء خورو نوش فروخت کرنے پر پابند کیاگیا ۔



اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ بھر میں زرعی انقلاب کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ،یاور بخاری

چیئر مین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ بھر میں زرعی انقلاب کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہارمحکمہ زراعت اٹک کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق قومی منصوبے کے نام سے منعقد ہ ایک سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا ،تقر یب میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، محکمہ زراعت کے افسران ، کاشت کاران اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی یاور بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت 300 ارب کی خطیر رقم سے زرعی تر قی کیلئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا بڑی انحصار زراعت پر ہے اس لیے ہ میں چاہیے کہ ہم زراعت کے میدان میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کریں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ محکمہ زراعت اٹک زرعی میدان میں انقلابی اقدامات کر رہا ہے اور ان کے ثمرات ضلع کے زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں اور عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے محکمہ زراعت کو کامیاب سیمینار کر وانے پر مبارکباد دی قبل ازیں چیئر مین پنجاب اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے زرعی سٹالوں کامعائنہ بھی کیا ۔



تحصیل حضرو:وائلڈ لاءف ڈپیارٹمنٹ کی غیرقانونی شکاریوں کےخلاف کاروائی ‘غیر قانونی شکار کرنے پر لاکھوں روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا

پنجاب وائلڈ لاءف ڈپیارٹمنٹ اٹک کی غیرقانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی میں تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے پر 139500 روپے جرمانہ وصول کر لیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی رینج محمدندیم قریشی کے حکم پر وائلڈ لاءف انسپکٹر اٹک ظفراقبال ملک ہمراہ خرم نواز ، فیصل شہزاد وائلڈلاءف واچر اور عابد محمود ڈرائیور نے جنگلی تیتروں کو شکار کرنے والوں کے خلاف دو مختلف کاروائیوں میں 10افراد کو غیر قانونی تیتر کا شکار کرتے ہوئے دھر لیا اور محکمانہ جرمانہ وصول کر لیا ۔ ان افراد می کا تعلق کے پی کے نوشہرہ سے ہے ‘ان کے قبضے سے ایئرگن ، بارہ بورگنزاور دو گاڑیاں بھی برآمد کر لیں ۔ اسی کاروائی میں پولیس چوکی گوندل تھانہ اٹک خورد نے دو افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایف آئی آر درج کر لی بعدازاں ملزمان سے ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا ۔ ایک اور کاروائی میں محمدشعیب اورجاوید کو ائرگن سے غیر قانونی شکار کی پاداش میں 15 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا ،ظفراقبال ملک وائلڈلاءف انسپکٹر نے تمام شکاریوں کو انتباہ کیا کہ غیرقانونی شکار سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



ضلع اٹک:ٹائر نکل جانے سے بریار ہرو پل پر حادثہ ، خاتون سمیت بچہ شدید زخمی

ٹائر نکل جانے سے بریار ہرو پل پر حادثہ ، خاتون سمیت بچہ شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشہ کا اگلا ٹائر نکل جانے کے سبب حادثہ میں 25 سالہ خاتون روڈ پر گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی اور 10 سالہ بچے کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔



اٹک سٹی:وکلاء کا پیشہ انتہائی معتبر اور عظیم ہے جسکے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے بے شمار ذراءع موجود ہوتے ہیں ،صداقت علی خان

جسٹس لاہور ہائی کورٹ صداقت علی خان نے کہا ہے کہ وکلاء خصوصاً نوجوان وکلاء پیشہ ورانہ دیانتداری ، ایمانداری ، اپنے پیشہ سے لگن ، مسلسل محنت ، کم فیس اور زیادہ فیس دینے والوں کے درمیان تفریق پیدا کیے بغیر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر مقام بنا سکتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا زینہ ثابت ہو گا ، کامیابی ہر سطح پر ان کے قدم چومے گی، وکلاء کا پیشہ انتہائی معتبر اور عظیم ہے جس کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے بے شمار ذراءع موجود ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی حلف برداری کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے 4 مرتبہ منتخب ہونے والے صدر ملک اسرار احمد اور دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، سینئر نائب صدر محمد اشفاق احمد ، جوائنٹ سیکرٹری سردار وسیم امتیاز خان اور دیگر نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، سینئر نائب صدر محمد اشفاق احمد ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ احسن الدین ، ممبر پنجاب بارکونسل سید عظمت بخاری ، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ ملک غلام مصطفی کندوال ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سید مصطفی کمال ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ، رابعہ اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز راجہ امجد اقبال ، ارشد اقبال ، شازیہ ظفر ، ڈاکٹر ساجدہ چوہدری ، سینئر سول ججز شفقت شہباز راجہ ، عمر رشید ، سول ججز کامران ظہیر عباسی ، پونم عدنان ، ارم نذیر ، جنرل سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ ملک فیصل ، ممبر پنجاب بار کونسل فیصل قوسین مفتی ، سجاد عباسی ، ذوالفقار زیدی ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ سابق جسٹس حسن رضا پاشا ، سابق جسٹس انتخاب شاہ ، چکوال ، جہلم ، چوآ سیدن شاہ ، گجر خان ، جنڈ ، پنڈی گھیب ، فتح جنگ ، حسن ابدال ، تحصیل بار کونسلوں کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی جسٹس صداقت علی خان کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آمد پر وکلاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا جسٹس صداقت علی خان نے اٹک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی پہلی سینیٹ آف پاکستان کے رکن سابق ایم این اے احمد وحید اختر ایڈووکیٹ مرحوم کے نام سے منسوب کیفے ٹیریا کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا انہوں نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء پر زور دیا کہ وہ لوگ ایک عظیم پیشہ سے منسلک ہیں انسانیت کی خدمت کو اپنا معیار بناکر کام کریں اپنے موکل سے سچی بات کریں جھوٹے وعدے کرنے سے آپ کا وقار مجروح ہوگا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم شیخ اعجاز علی صدیقی ایڈووکیٹ جو ان کے استاد تھے ان کے بارے میں شاندار الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کے شعبہَ میں ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتے تھے اور انہوں نے مرحوم اعجاز علی صدیقی کی شان میں چند اشعار بھی پڑھے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے وکالت کا آغاز کیا تو ایک چھت تلے کرسی سے کرسی جوڑ کر وکلاء اپنے پھٹوں پر کلرکوں کے ہمراہ بیٹھا کرتے تھے اور کسی سائل کے آنے پر اس کو بٹھانے کی جگہ بھی نہیں ہوتی تھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک میں چیمبر بنانے کا آغاز 7 مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے والے عظیم انسان شیخ احسن الدین نے کیا انہوں نے 26 چیمبرز بنائے تاہم وہ اس وقت کے معیار پر پورا نہیں اترے اور انہیں چیمبر الاٹ نہیں ہوا ملک اسرار احمد نے آئندہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے ورنہ وہ شیخ احسن الدین کا ریکارڈ توڑ دیتے بعدازاں انہوں نے بطور صدر اور ان کے بعد سید عظمت علی بخاری ، رانا افسر علی خان ، سردار امتیاز خان کے دور میں بھی چیمبرز بنائے گئے انہوں نے سید عظمت علی بخاری اور شیخ احسن الدین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سید عظمت علی بخاری نے پنجاب بار کونسل میں جو کام کیا ہے وہ قابل رشک ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وکالت کے آغاز سے آج تک سیکھنے کا عمل ترک نہیں کیا والدین کی دعائیں رنگ لائی ہیں جس کے سبب وہ آج اس منصب پر فائز ہیں انہوں نے اٹک کے درجنوں وکلاء کے نام لیے تقریب کے اختتام پر نئے وکلاء میں بار جے لاءف ٹائم سرٹیفیکٹس اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔